وزن تیزی سے کم، لٹکا پیٹ غائب! ڈاکٹر ام راحیل کے 3 جادوئی نسخوں کی سوشل میڈیا پر دھوم

تازہ ترین

تازہ ترین

How to Lose Belly Fat In Just 15 Day at Home?
ONLINE

بڑھتا ہوا وزن اور لٹکا ہوا پیٹ مردو خواتین سب کیلئے مسئلہ بنا ہوا ہے، ڈاکٹر امّ راحیل نے قدرتی جڑی بوٹیوں، چائے، جوس اور چند سادہ غذائی اصولوں کے ذریعے وزن اور پیٹ کی چربی کم کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔

ڈاکٹر امّ راحیل کے مطابق دن کا آغاز ایک ڈیٹاکس چائے سے کرنا چاہیے، جو جسم سے زہریلے مادے نکالتی اور میٹابولزم تیز کرتی ہے۔

ٹوٹکا نمبر 1: چربی پگھلانے والی چائے
اجزاء:
ادرک کا رس 1 چائے کا چمچ

لیموں کا چھلکا آدھا لیموں

میتھی دانہ ایک چٹکی

دار چینی آدھی انچ ٹکڑا

پانی ایک گلاس

ترکیب:
پانی میں تمام اجزاء ڈال کر اُبال لیں، جب آدھا رہ جائے تو چھان لیں۔

آخر میں لیموں کا رس (تازہ) شامل کریں اور صبح نہار منہ نیم گرم حالت میں پی لیں۔

اگر چاہیں تو شہد کا ایک چمچ ذائقے کے لیے شامل کر سکتے ہیں۔

وقتِ استعمال: صبح نہار منہ، ناشتہ کرنے سے 20سے 30 منٹ پہلے۔

فائدے: چربی گھلاتی ہے، نزلہ زکام اور بخار سے بچاتی ہے، نظامِ ہضم بہتر کرتی ہے۔

ٹوٹکا نمبر 2: وزن گھٹانے والا جوس
اجزاء:

پانی آدھا کپ

بھنڈی 2 عدد (رات بھر بھگوئیں)
میتھی دانہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

چکوترے کا جوس آدھا گلاس

کریلے کا جوس 2 چمچ

ہلدی ایک چٹکی

طریقہ:
بھنڈی اور میتھی دانہ رات بھر پانی میں بھگو دیں۔ صبح اس پانی کو چھان کر چکوترے اور کریلے کے جوس کے ساتھ مکس کریں۔

آخر میں ہلدی شامل کر کے پی لیں۔
وقت ِ استعمال: صبح ناشتے کے 2 سے 3 گھنٹے بعد، یعنی 10 سے 11 بجے کے درمیان۔

اضافی آپشن: اگر وزن زیادہ ہے تو ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکا شامل کریں۔

نوٹ: 11 دن استعمال کے بعد 3 دن کا وقفہ لیں، ورنہ معدے میں جلن یا السر ہو سکتا ہے۔

ٹوٹکا نمبر 3 شاہی ہاضمہ فارمولا
یہ ٹوٹکا کھانے کے بعد نظامِ ہضم درست کرتا ہے اور پیٹ کی چربی گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔

اجزاء:
شاہی زیرہ 1 چائے کا چمچ

اجوائن 1 چائے کا چمچ

کالی مرچ چند دانے

لیموں کا رس حسبِ ضرورت

طریقہ:
تمام اجزاء کو مکس کریں، لیموں کا رس ڈال کر خشک کریں۔ یہ عمل تین بار دہرائیں تاکہ خوشبو اور اثر بڑھ جائے۔

خوب خشک ہونے پر جار میں محفوظ کر لیں۔

استعمال کا طریقہ:
کھانے کے بعد ایک چٹکی چبائیں یا سلاد/رائتہ پر چھڑک لیں۔

رات سونے سے پہلے بھی کھا سکتے ہیں۔

فائدے:
کھانا جلد ہضم ہوتا ہے

گیس اور اپھارہ ختم

پیٹ کی چربی گھلتی ہے

پانی پینے کا اصول:
ڈاکٹر امّ راحیل کے مطابق 60 کلو وزن والے شخص کے لیے 2 لیٹر پانی کافی ہے۔

بہت زیادہ پانی پینا بھی نقصان دہ ہے کیونکہ اس سے جسم میں سودیم کی کمی ہو سکتی ہے۔

اہم ہدایات:
چائے اور جوس کے ساتھ ناہموار خوراک (نہاری، برگر، پیزا) نہ لیں۔

فاسٹ فوڈ، چینی، اور کولڈ ڈرنک سے پرہیز کریں۔

ہر نسخہ ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں، خاص طور پر اگر ذیابطیس یا معدے کے مسائل ہوں۔

 

Related Posts