سردی کے موسم میں کولڈ کریم اور ویزلین کے استعمال کی وجہ سے اکثر لوگوں کی رنگت ڈھل جاتی ہے جس کی وجہ سے خاص طور پر خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اگر آپ یہ نسخہ استعمال کرتی ہیں تو یقیناً آپ کی یہ پریشانی ختم ہوجاتی ہے۔
سردیوں میں جلد پر جھریاں، خشکی اور جلد پھٹنا بھی عام مسئلہ ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے صرف ویسلین میں دو سے تین چیزیں ملا کر ایک بہترین ہوم میڈ کریم تیار کی جا سکتی ہے، جو سات دن میں نمایاں فرق دکھاتی ہے۔
یہ کریم جلد کو نرم، گوری اور جھریوں سے پاک بناتی ہے۔
پھٹی ایڑیاں ایک ہفتے میں مکمل ٹھیک ہو جاتی ہیں۔
سردیوں کی خشکی اور ڈلنس ختم ہو جاتی ہے۔
بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے موزوں ہے۔
اجزاء:
ویسلین دو چھوٹے چمچ
گلیسرین آدھا چائے کا چمچ (ڈیپ ہائیڈریشن کے لیے)
لیموں کا رس 3 سے 5 قطرے (وٹامن سی اور ٹیننگ ختم کرنے کے لیے)
وائٹننگ لوشن ایک سے ڈیڑھ چمچ
ناریل کا تیل آدھا چائے کا چمچ (نرمی کے لیے)
وائٹننگ کیپسول ایک عدد (اضافی چمک کے لیے)
ایلوویرا جیل ایک سے ڈیڑھ چمچ (گھریلو یا مارکیٹ کی)
اگر مارکیٹ کی جیل استعمال کی جائے تو کریم کو زیادہ دن محفوظ رکھا جا سکتا ہے جبکہ گھر کی بنی جیل آٹھ سے دس دن میں خراب ہو جاتی ہے۔
طریقہ:
تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں تاکہ کریم ہموار اور یکجان ہو جائے۔
یہ کریم صرف رات کے وقت سونے سے پہلے لگائی جائے۔
صبح اُٹھ کر ہاتھ پاؤں یا چہرہ دھو لیں۔
دن کے وقت استعمال نہ کریں، کیونکہ ویسلین اور ایلوویرا سورج کی روشنی میں چمک کو کم کر دیتے ہیں۔
نتائج:
صرف 7 دن کے استعمال سے جلد میں نرمی، چمک اور رنگت میں نمایاں بہتری۔
پھٹی ایڑیاں اور خشک جلد ختم۔
جلد ٹائٹ اور چمکدار ہو جاتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








