ایما اسٹون اور جینیفر لارنس اکٹھے؟ “مس پگی” نے بنا دیا ناممکن کو ممکن

تازہ ترین

تازہ ترین

ایما اسٹون اور جنیفر لارنس، فائل فوٹو

جینفر لارنس اور ایما اسٹون ایک نئی فلم پروڈیوس کر رہی ہیں جو مشہور مپیٹ کردار مس پگی پر مبنی ہوگی اور اس کا اسکرپٹ امریکی اداکار اور ڈرامہ نگار کول اسکولا لکھ رہے ہیں۔

جینفر لارنس نے یہ خبر حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں باضابطہ طور پر اعلان کرتے ہوئے دی، جس کی تصدیق بی بی سی سمیت کئی بڑے نیوز اداروں نے کی ہے۔

لارنس اور اسٹون دونوں فلم کی شریک پروڈیوسر ہیں، جبکہ کول اسکولا کہانی لکھنے کے ذمہ دار ہیں۔

لارنس کے مطابق فلم کا خیال اس وقت آیا جب ان کے ایک دوست نے مذاق میں کہا کہ “کیا ہوگا اگر مس پگی کینسل ہو جائے؟” تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ یہ فلم کی کہانی نہیں ہے، صرف اسی بات نے خیال کو جنم دیا۔

دونوں اداکاراؤں نے عندیہ دیا ہے کہ وہ فلم میں خود بھی اداکاری کریں گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب مس پگی کسی فلم میں واحد مرکزی کردار کے طور پر نظر آئے گی۔

لارنس نے یہ بھی کہا کہ انہیں یہ فلم اس لیے خاص لگتی ہے کیونکہ شاید یہ پہلی بار ہوگا کہ وہ ایما اسٹون کے ساتھ کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گی۔
انہوں نے ہنستے ہوئے کہا “یہ تھوڑا عجیب اور افسوسناک ہے کہ ہم نے ابھی تک کبھی اکٹھے کوئی فلم نہیں کی۔”

جینفر لارنس نے اس منصوبے کے بارے میں مزید تفصیلات “دی ٹونائٹ شو اسٹارنگ جمی فیلن” میں گفتگو کے دوران بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ خیال انہیں وبا کے دنوں میں آیا، جب وہ ایک دوست سے بات کر رہی تھیں کہ اگر مس پگی کو “کینسل” کر دیا جائے تو یہ کتنا مزاحیہ ہوگا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ فلم کی کہانی نہیں، لیکن اسی خیال نے اس کردار کے لیے ایک نئی فلم کا تصور پیدا کیا۔
لارنس نے مس پگی کو “نسوانی طاقت اور خوداعتمادی کی علامت” قرار دیا۔

یہ پروجیکٹ اس وقت ڈزنی اسٹوڈیوز میں ابتدائی مراحل میں ہے، جو مپیٹ فرنچائز کا مالک ہے۔

خبروں کے مطابق مس پگی کی جانب سے اس اعلان پر ابھی تک کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

Related Posts