آج ہفتہ 8 نومبر 2025: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمتیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices in Pakistan today – November 26, 2025
FILE PHOTO

پاکستان میں جمعہ 7 نومبر 2025 کو سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا جس سے قیمتی دھاتوں کی منڈی میں حالیہ اتار چڑھاؤ کے بعد قدرے اطمینان پیدا ہوا، ملک میں آج سہ پہر کو نئی قیمتوں کے اجرا تک یہی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کا فی تولہ ریٹ 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے پر برقرار رہاجبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق عالمی سطح پر بلین مارکیٹ میں معمولی تبدیلی کے باعث مقامی منڈی میں نرخ مستحکم رہے۔

دوسری جانب پاکستانی روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں برقرار رہنے سے بھی سونے کی قیمتوں میں کسی واضح تبدیلی کا امکان نہیں پیدا ہوا۔

مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اس وقت محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث خریدار انتظار اور مشاہدے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

مقامی سطح پر افراطِ زر اور مالی دباؤ کے باوجود سونے کے نرخوں میں کوئی نمایاں اضافہ یا کمی ریکارڈ نہیں کی گئی۔

گزشتہ سیشن کے دوران 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد ریٹ بڑھ کر 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

Related Posts