پاکستان کی معروف ماہرِ نفسیات، سابق نیوز اینکر اور سوشل میڈیا پر سرگرم شخصیت ڈاکٹر نبیحہ علی خان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔
وہ اپنی ویڈیوز اور بیانات کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں۔ ڈاکٹر نبیحہ ایک طویل عرصے تک بیوہ رہیں، ان کے پہلے شوہر ان سے عمر میں خاصے بڑے تھے اور ان کے انتقال کے بعد انہوں نے اکیلے زندگی گزاری۔

حالیہ دنوں میں ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے قریبی ساتھی حارث کھوکھر کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز ان کا نکاح انجام پایا۔

نکاح کی تقریب مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر ان کے ڈرائنگ روم میں منعقد ہوئی۔ مولانا طارق جمیل نے خود یہ نکاح پڑھایا۔

ڈاکٹر نبیحہ کے مطابق انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ مولانا صاحب خود ان کا نکاح پڑھائیں گے بلکہ انہوں نے خود خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دو دن کے اندر نکاح کر دیا جائے گا اور یوں یہ بابرکت تقریب انجام پائی۔

ڈاکٹر نبیحہ نے نکاح کے موقع پر ہلکے اور خوبصورت آف وائٹ رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا، جسے معروف ڈیزائنر حنا سلمان نے تیار کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق یہ لباس ایک کروڑ روپے مالیت کا تھا جبکہ ان کے زیورات کی قیمت بھی ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

ان کے شوہر حارث کھوکھر نے بھی آف وائٹ شیروانی اور قلا پہن کر ہم آہنگ لباس کا انتخاب کیا۔ تقریب میں فرح اقرار اور میڈیا انڈسٹری کی دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے بتایا کہ ان کا ولیمہ ایک ماہ بعد منعقد کیا جائے گا، جو سوشل میڈیا پر ایک وائرل ایونٹ بننے کی توقع ہے۔
ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز پہلے ہی مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
میں نے ایک کروڑ کا لہنگا اور ڈیڑھ کروڑ کی جیولری پہنی ہوئی ہے ، ڈاکٹر نبیحہ pic.twitter.com/TeoXmXjgm3
— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) November 7, 2025
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








