بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک جیولری شاپ پر ڈکیتی کی ناکام کوشش نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون نے دوپٹہ سے چہرہ ڈھانپ کر خود کو گاہک ظاہر کیا اور اچانک دکان دار پر مرچ پاؤڈر پھینک دیا تاکہ قیمتی زیورات چرا سکے۔
دکان دار نے لمحوں میں حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے سے خود کو بچایا اور فوراً خاتون کو قابو کر لیا۔
मिर्ची पाउडर डालकर दुकान लूटने आई महिला को दुकानदार ने 16 सेकंड में 17 थप्पड़ जड़े।। pic.twitter.com/DwXU6NaUxf
— Inderjeet Barak🌾 (@inderjeetbarak) November 8, 2025
غصے میں آ کر اس نے صرف 20 سیکنڈ میں خاتون کو 17 تھپڑ رسید کیے اور اسے دکان سے باہر دھکیل دیا۔ یہ تمام مناظر دکان میں نصب کیمرے میں ریکارڈ ہو گئے، جو بعد میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئے۔
ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی صارفین نے دکان دار کی بہادری کو سراہا اور کہا کہ یہ مناظر دیگر دکانداروں کے لیے ایک سبق ہیں کہ کسی بھی مشکوک حرکت پر فوراً ردعمل دینا کتنا ضروری ہے۔
احمد آباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر خاتون کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حملہ آور پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری اگر کسی مشکوک حرکت یا شخص کو دیکھیں تو فوراً متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








