ڈیڑھ کروڑ کا 40 کلو سونا! ڈاکٹر نبیحہ کی ٹرولنگ شروع، سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

تازہ ترین

تازہ ترین

Dr. Nabiha Ali Khan Reveals She Considered Divorce Amid Public Backlash After Viral Wedding
ONLINE

معروف موٹیویشنل اسپیکر ڈاکٹر نبیحہ علی خان اپنی شادی کے موقع پر مہنگے لباس اور زیورات کے دعووں کے باعث سوشل میڈیا صارفین کے شدید ردعمل کی زد میں آ گئیں۔

 

انہوں نے اپنی شادی میں ایک کروڑ روپے کے لہنگے اور ڈیڑھ کروڑ روپے کے جیولری سیٹ کا ذکر کیا، جس کے بعد صارفین نے ان کے بیانات پر تنقید کے تیر برسا دیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور پوسٹس میں صارفین نے ان کے دعووں کو مبالغہ آمیز اور غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چالیس کلو سونا ڈیڑھ کروڑ کا کیسے ہو سکتا ہے؟ کچھ افراد نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک کروڑ والا لہنگا نہیں لگتا، ایک کروڑ کے لہنگے تو دور سے پہچانے جاتے ہیں۔ بعض صارفین نے تو یہاں تک کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو معاملہ ایف بی آئی کے حوالے ہونا چاہیے۔

تنقید کرنے والوں میں کچھ نے انہیں شہرت کے لیے جھوٹ بولنے کی عادی قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ عوام نے ہر جاہل اور بیوقوف کو سیلیبرٹی بنا دیا ہے، رجب بٹ سے لے کر نبیحہ تک سب جھوٹ اور دکھاوے کے سہارے مشہور ہیں۔ ایک اور صارف نے طنز کیا، یہ آرٹیفیشل جیولری پہن کر سونا دکھانے کا دعویٰ کر رہی ہیں۔

کچھ صارفین نے ان کے بیان میں ممکنہ غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ شاید وہ چالیس کلو نہیں بلکہ چالیس تولے کہنا چاہ رہی تھیں، جس کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بنتی ہے۔ زیادہ تر صارفین نے اس وضاحت کو بھی مذاق کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تولہ اور کلو میں فرق نہ جاننے والے دونوں ہی ذہنی طور پر مفلس ہیں۔

سوشل میڈیا پر تبصروں میں بعض افراد نے نبیحہ علی خان کے اندازِ گفتگو اور ظاہری آرائش پر بھی تنقید کی۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا، بوڑھی نے کتنا میک اپ تھوپا ہوا ہے جبکہ دوسرے نے کہاکہ مہنگے زیورات اور لباس پر فخر کرنے کے بجائے موٹیویشنل اسپیکر ہونے کے ناتے عاجزی دکھانی چاہیے۔

کچھ صارفین نے ان کے شوہر کو بھی طنز کا نشانہ بنایا اور کہا کہ لگتا ہے شوہر بھی کچھ دنوں کے لیے کرائے پر لیا گیا ہے ، جبکہ دیگر نے تبصرہ کیا کہ شادی میں دکھایا گیا نوٹوں کا ہار شاید جعلی ہو کیونکہ ان پر عید مبارک لکھا ہوا ہے۔

اس واقعے نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے دکھاوے، فیشن کے رجحانات اور حقیقت سے دور لائف اسٹائل پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ عوامی تبصروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں میں ایسی غیر حقیقی نمائش کے خلاف سخت ردعمل پایا جا رہا ہے۔

Related Posts