معروف موٹیویشنل اسپیکر ڈاکٹر نبیحہ علی خان اپنی شادی کے موقع پر مہنگے لباس اور زیورات کے دعووں کے باعث سوشل میڈیا صارفین کے شدید ردعمل کی زد میں آ گئیں۔
'ایک کروڑ کا لہنگا اور ڈیڑھ کروڑ کی جیولری' pic.twitter.com/WnNehypWtG
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) November 8, 2025
انہوں نے اپنی شادی میں ایک کروڑ روپے کے لہنگے اور ڈیڑھ کروڑ روپے کے جیولری سیٹ کا ذکر کیا، جس کے بعد صارفین نے ان کے بیانات پر تنقید کے تیر برسا دیے۔
کہتی ہے 35،40 کلو کی جیولری پہنی ہے
اس کا اپنا وزن ویسے کتنا ہوگا کہ اس نے اتنا بھاری جیولری پہنی ہوئی ہے؟— Sher Afzal Khan (@afzalkhan76) November 8, 2025
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور پوسٹس میں صارفین نے ان کے دعووں کو مبالغہ آمیز اور غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چالیس کلو سونا ڈیڑھ کروڑ کا کیسے ہو سکتا ہے؟ کچھ افراد نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک کروڑ والا لہنگا نہیں لگتا، ایک کروڑ کے لہنگے تو دور سے پہچانے جاتے ہیں۔ بعض صارفین نے تو یہاں تک کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو معاملہ ایف بی آئی کے حوالے ہونا چاہیے۔
1 کی جگہ 2 کروڑ بھی کر لیتی تو بھی عوام نے serious نہیں لینا تھا۔۔۔
— AhmaĐ (@waqar_1056) November 8, 2025
تنقید کرنے والوں میں کچھ نے انہیں شہرت کے لیے جھوٹ بولنے کی عادی قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ عوام نے ہر جاہل اور بیوقوف کو سیلیبرٹی بنا دیا ہے، رجب بٹ سے لے کر نبیحہ تک سب جھوٹ اور دکھاوے کے سہارے مشہور ہیں۔ ایک اور صارف نے طنز کیا، یہ آرٹیفیشل جیولری پہن کر سونا دکھانے کا دعویٰ کر رہی ہیں۔
چولاں دے کھچ گاہک
کہتے ہیں جس تسبیح کا منکہ(دانہ) ہوتا ہے۔اسی میں پرویا جاتا ہے۔
بندہ پچھے۔۔۔۔5 پانچ ڈالرز کا ہار پہنے کے 5 ہزار کے نوٹوں والا ہار پہن لیتے اگر اتنا ہی شوق تھا
پیسے دکھانے کا۔
"بڈھی"کہتی ہے
ڈیڑھ کروڑ کا 35 کلو کا سونے کا سیٹ
اور بندہ۔۔پنج پنج ڈالر دے ہار پا کے… pic.twitter.com/Kf0yc36ttj— Asad R Chaudhry (@Asadrchaudhry) November 8, 2025
کچھ صارفین نے ان کے بیان میں ممکنہ غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ شاید وہ چالیس کلو نہیں بلکہ چالیس تولے کہنا چاہ رہی تھیں، جس کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بنتی ہے۔ زیادہ تر صارفین نے اس وضاحت کو بھی مذاق کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تولہ اور کلو میں فرق نہ جاننے والے دونوں ہی ذہنی طور پر مفلس ہیں۔
اس خاتون کو جھوٹ بول کر شہرت لینے کا چسکہ پڑھ گیا ہے سوچیں یہ چالیس کلو سونا ہو سکتا اور چالیس کلو سونا ڈیڑھ کروڑ کا ممکن ؟
اس کا لہنگا بھی ایک کروڑ کا نہی ہے ایک کروڑ والے لہنگے نظر آ جاتے ہیں باقی یہ ایف بی آئئ کا کیس ہے ان کو دعوت ولیمہ میں جانا چاہئے pic.twitter.com/GHWHdt63Au— RAShahzaddk (@RShahzaddk) November 8, 2025
سوشل میڈیا پر تبصروں میں بعض افراد نے نبیحہ علی خان کے اندازِ گفتگو اور ظاہری آرائش پر بھی تنقید کی۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا، بوڑھی نے کتنا میک اپ تھوپا ہوا ہے جبکہ دوسرے نے کہاکہ مہنگے زیورات اور لباس پر فخر کرنے کے بجائے موٹیویشنل اسپیکر ہونے کے ناتے عاجزی دکھانی چاہیے۔
عوام بھی عقل کے ناخن لیں ان کی فالوننگ سے یہ جاہلیت پھیل رہی ہے ہر بیوقوف اور جاہل کو عوام نے سیلیبرٹی بنا دیا ہے رجب بٹ سے لے کر نبیہا تک سب عوام کے سر پر بٹھائے ہوئے ہیں اور یہی سب سے بڑے جھوٹےاور جاہل ثابت ہو رہے ہیں عقل کی بات تولوگوں کو پسند ہی نہیں آتی بس یہی جاہلیت پسند ہے
— سارہ (@SaraAkh95782148) November 8, 2025
کچھ صارفین نے ان کے شوہر کو بھی طنز کا نشانہ بنایا اور کہا کہ لگتا ہے شوہر بھی کچھ دنوں کے لیے کرائے پر لیا گیا ہے ، جبکہ دیگر نے تبصرہ کیا کہ شادی میں دکھایا گیا نوٹوں کا ہار شاید جعلی ہو کیونکہ ان پر عید مبارک لکھا ہوا ہے۔
سر ایک من کا سیٹ بہت لمبی چھوڑی ہے اس نے
— Ilyassharif mughal (@ilyas70058) November 8, 2025
اس واقعے نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے دکھاوے، فیشن کے رجحانات اور حقیقت سے دور لائف اسٹائل پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ عوامی تبصروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں میں ایسی غیر حقیقی نمائش کے خلاف سخت ردعمل پایا جا رہا ہے۔
ایسے ذہنی مریضوں کو خوش ہی رہنا چاہیے اور خوش رکھنا بھی چاہیے سب کچھ کراۓ کا پہن کر اگر خوش ہو رہی ہے تو ہونے دیں شائد شوہر بھی کچھ دنوں کیلئے کراۓ پر ہی لیا ہوا معلوم ہوتا ہے ایسے لوگ ایسا بھی کر سکتے ہیں
— Mrs Mumtaz (@ummewalleed) November 8, 2025
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








