کہیں سڑکوں پر پھنسے نہ رہ جائیں! پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے سیریز کے دوران راولپنڈی کا ٹریفک پلان جان لیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Traffic Plan Issued for Tri-Nation Cricket Series in Rawalpindi
FILE PHOTO

راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی آئندہ سہ ملکی کرکٹ سیریز کے موقع پر شہریوں اور شائقینِ کرکٹ کی سہولت کے لیے تفصیلی ٹریفک مینجمنٹ پلان جاری کر دیا ہے جس کا مقصد ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا، رش میں کمی لانا اور سیکورٹی کے ساتھ ساتھ آمد و رفت کے نظام کو مؤثر بنانا ہے۔

ٹریفک حکام کے مطابق اس موقع پر 350 سے زائد ٹریفک افسران اور اہلکار اہم راستوں پر تعینات کیے جائیں گے جو ٹریفک جام کو کنٹرول کرنے، شہریوں کی رہنمائی کرنے اور شائقین کرکٹ کی آمد و رفت کو منظم رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

ٹیموں کی آمد و رفت کے لیے خصوصی ڈائیورشن پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر ضروری رکاوٹ یا ہجوم سے بچا جا سکے۔

شائقین کے لیے تین مخصوص پارکنگ مقامات مقرر کیے گئے ہیں، جن میں سول ایوی ایشن گراؤنڈ شاہین چوک، شہباز شریف پارک شاہین چوک کے قریب ور گورنمنٹ گریجویٹ ڈگری کالج سیٹلائٹ ٹاؤن شامل ہیں۔

ان مقامات سے اسٹیڈیم تک رسائی کے لیے خصوصی شٹل سروس چلائی جائے گی، تاکہ شائقین کو پارکنگ سے اسٹیڈیم تک جانے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ٹریفک پلان کے مطابق ٹیموں کی آمد و رفت کے دوران مری روڈ کو عارضی طور پر فیض آباد سے ڈبل روڈ تک بند رکھا جائے گا۔

اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو اسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف موڑا جائے گا جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو سکستھ روڈ اور سیدپور روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری ٹریفک ہدایات پر عمل کریں، متبادل راستوں کا استعمال کریں اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس بین الاقوامی کرکٹ ایونٹ کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

Related Posts