خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 20 دہشت گرد جہنم واصل

تازہ ترین

تازہ ترین

Fitna al-Khawarij Suffer Major Blow: 20 Terrorists Killed Under Operation Azm-e-Istehkam
FILE PHOTO

سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں متعدد خفیہ معلومات پر مبنی کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 20 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ آپریشن 8 اور 9 نومبر کی درمیانی شب کیے گئے، جن میں بھارتی حمایت یافتہ عناصر کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پہلا آپریشن کیا گیا جہاں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور آٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ تمام شدت پسند بھارتی مدد سے کارروائیاں کرتے تھے اور علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی درہ آدم خیل میں کی گئی، جہاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید بارہ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

فورسز کے مطابق دونوں کارروائیوں میں دشمن کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا تاکہ علاقے میں قائم دہشت گردی کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا جاسکے۔

فورسز کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران مقامی آبادی کا مکمل تحفظ یقینی بنایا گیا جبکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر اضافی اقدامات بھی جاری رہے۔

سیکورٹی فورسز نے بتایا کہ دونوں علاقوں میں تطہیری کارروائیاں جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ باقی ماندہ دہشت گرد کو تلاش کرکے انجام تک پہنچایا جاسکے۔

Related Posts