پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے بعد چین نے کیا کہا؟ جانیں عالمی ردعمل کی تفصیل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

چین اور قطر نے اسلام آباد اور وانا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرا دکھ اور افسوس ظاہر کیا ہے۔

قطر کے وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق قطری حکومت اور عوام ان حملوں میں جانیں ضائع ہونے پر شدید متاثر ہیں۔ وزارتِ خارجہ نے تمام قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مسترد کیا اور کہا کہ دہشت گردی کسی بھی بہانے قابل قبول نہیں ہے۔

قطر نے شہداء کے اہل خانہ کے لیے دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔ ترجمان نے پاکستان کی عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا بھی اعلان کیا۔

چین نے بھی اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس ظاہر کیا۔ چینی سفارت خانے کے ترجمان نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور حملے کو غیر انسانی اور قابل مذمت عمل قرار دیا۔

ایران، ترکی، آسٹریلیا، نیدرلینڈ اور سعودی عرب نے اسلام آباد کچہری میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایرانی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ دہشتگردی بزدل عناصر کی خطرناک سازش ہے، یہ سازش خطے کو غیر مستحکم کرنے اور خطے کی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش ہے۔

ترک وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں خود کش حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ترکیہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔دھماکہ قابلِ مذمت اور انسانیت دشمن عمل ہے۔

Related Posts