وفاقی آئینی عدالت کے ججز کون مقرر کرے گا ؟ اہم ترین اطلاعات سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور صدر کے دستخط کے فوراً بعد وفاقی آئینی عدالت قائم کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ابتدائی طور پر ججز کی تعداد صدر کے حکم سے مقرر ہوگی۔

قومی میڈیا کے مطابق ترمیم پر قومی اسمبلی میں آج دوبارہ بحث ہوگی اور حکومت اس کی منظوری کے لیے پرعزم ہے تاکہ شام تک یہ قانون بن جائے۔

ذرائع کے مطابق جیسے ہی ترمیم قومی اسمبلی سے منظور ہوگی، بل صدر کے دستخط کے لیے بھیجا جائے گا اور اس کے بعد یہ ترمیم آئین کا حصہ بن جائے گی۔

حکومت نے نئے عدالت کے چیف جسٹس اور دیگر ججز کے تقرر کا بنیادی کام مکمل کر لیا ہے ابتدائی طور پر ججز کی تعداد صدر کے حکم سے مقرر ہوگی اور آئندہ اضافہ پارلیمنٹ کے ایکٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔

27 ویں آئینی ترمیم کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے ججز صدر کی منظوری سے وزیر اعظم کے مشورے پر مقرر ہوں گے۔ سینیٹ نے اس ترمیم کو پہلے ہی منظور کر لیا ہے اور قومی اسمبلی کی منظوری کے بعد یہ ترمیم فوراً نافذ العمل ہوگی اور جمعرات کو وفاقی آئینی عدالت کی باقاعدہ بنیاد رکھی جائے گی۔

Related Posts