مصنوعی ذہانت سے بنائی ہوئی موسیقی نے انسانی موسیقی کو مات دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت
(فوٹو: کونسل رولنگ اسٹون)

انسانی ذہانت مصنوعی ذہانت سے ہار گئی، اے آئی سے بنائی ہوئی موسیقی نے انسانی موسیقی کو شکست دے دی۔ ہزاروں افراد اے آئی سے تیار کردہ موسیقی اور انسانوں کی بنائی ہوئی موسیقی کے مابین فرق نہ کرسکے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سروے کمپنی اپسوس نے فرانسیسی پلیٹ فارم ڈیذر کیلئے ایک سروے کیا۔ سروے میں 9 ہزار افراد کو اے آئی کی 2 اور 1 انسانی موسیقی سننے کا موقع دیا گیا۔

اس موقعے پر شرکائے تحقیق سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ انسانوں کی بنائی ہوئی موسیقی اور اے آئی جنریٹڈ میوزک کے مابین فرق کرسکتے ہیں؟ جس پر 97فیصد افراد دونوں اقسام کی موسیقی کے مابین فرق بتانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

ڈیڈز کے مطابق سروے میں شامل 50فیصد سے زائد افراد اے آئی اور انسانی موسیقی میں فرق نہ بتا سکنے پر تشویش کا اظہار کیا۔51فیصد نے رائے دی کہ اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر موسیقی کا معیار کم ہوگا جبکہ 2تہائی کے مطابق انسانی تخلیقی صلاحیت کو کم کرے گی۔

یہاں یہ قابل ذکر ہے کہ اے آئی کی مدد سے مختلف سازوں اور گیتوں سمیت ہر قسم کی موسیقی کی تخلیق صرف ایک پرومپٹ کی مدد سے کی جاسکتی ہے جبکہ پرومپٹ سے مراد کم از کم ایک سطر پر مشتمل ہدایات ہیں جن میں اے آئی کو بتایا جاتا ہے کہ صارف کو کس قسم کی موسیقی کی تخلیق درکار ہے۔

Related Posts