لاکھوں روپے مالیت کی چرس بر آمد! ملیر پولیس نے جرائم پیشہ نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی جبکہ ڈاکوؤں اور اسٹریٹ کرائمز کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی اور ایک مجرمانہ نیٹ ورک کے کچھ افراد کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کے مطابق، شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر شفیع گوٹھ کے علاقے میں چھاپہ مارا۔ اس کارروائی میں مقصود ولد یار محمد کے قبضے سے 30 کلو سے زائد اعلیٰ معیار کی چرس برآمد ہوئی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد ڈکیتی اور سٹریٹ کرائمز میں بھی ملوث تھے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

یہ کارروائی ملیر پولیس کی جانب سے شہر میں منشیات اور جرائم کے خلاف جاری کوششوں کا حصہ ہے تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Related Posts