پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر نابینا افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال کے ترجمان کے مطابق صوبے کے پانچ ہزار رجسٹرڈ نابینا افراد کو اب ہر ماہ 12 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ یہ قدم ان افراد کی مالی مدد اور بہتر زندگی کے لیے ایک بڑا اقدام سمجھا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران نے نابینا افراد کے نمائندوں سے ملاقات کی اور انہیں حکومت کے حالیہ فیصلوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کی ہدایت پر سینئر افسران نے مظاہرین سے مذاکرات کیے جبکہ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر طارق قریشی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے نابینا افراد کے لیے اہم اقدامات۔۔۔
Follow the Government Of Punjab PK channel on WhatsApp: https://t.co/0phqJm3ZrQ pic.twitter.com/K4JkzI5Rxa
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) November 11, 2025
مزید بتایا گیا کہ معذور افراد کے لیے تین فیصد ملازمت کوٹہ میں تمام اقسام کی معذوری کو مساوی نمائندگی دی گئی ہے۔ محکمہ نے نہ صرف نابینا افراد بلکہ دیگر معذور شہریوں کے لیے بھی الگ جاب کوٹہ مختص کر دیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ صوبے کے تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معذور افراد کے کوٹے پر بھرتیاں فوری طور پر شروع کریں اور خالی اسامیوں کو مشتہر کریں تاکہ کسی کو حق سے محروم نہ رکھا جائے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات اس بات کا اظہار ہیں کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال اور باعزت حصہ بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








