پاکستان کی پہلی آئینی عدالت کا چیف جسٹس کون ہوگا؟ اہم ترین خبر سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

صدر مملکت نے وزیر اعظم کی سفارش پر جسٹس امین الدین خان کو وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ وزارت قانون و انصاف نے بھی ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان اس سے قبل آئینی بینچ کے سربراہ تھے اور اس ماہ کے آخر میں یعنی 30 نومبر کو ریٹائر ہونے والے تھے۔ ان کی تقرری وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر تاریخ ساز ہے۔

Justice Aminuddin Khan appointed first-ever head of Federal Constitutional  Court

یہ تعیناتی 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد ممکن ہوئی ہے، جسے دونوں ایوانوں نے منظور کر کے صدر مملکت نے دستخط کر دیے، اور یہ اب آئین کا حصہ بن گئی ہے۔ اس ترمیم کے تحت موجودہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو اپنی موجودہ مدت پوری ہونے تک چیف جسٹس پاکستان کے طور پر تسلیم کیا جائے گا، جبکہ آرٹیکل 255 میں تبدیلی کے بعد نئے چیف جسٹس کی تعیناتی پر اصول واضح کر دیے گئے ہیں۔

اب وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میں سے سینئر ترین چیف جسٹس پاکستان کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔

Related Posts