کراچی میں الیکٹرانک چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد شہر کی مرکزی شاہراہ، شاہراہِ فیصل پر رفتار کی حد کے بورڈز باضابطہ طور پر نصب کر دیے گئے ہیں۔
یہ اقدام ای چالان سسٹم کو مؤثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جس کے تحت مقررہ رفتار سے زیادہ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف خودکار ٹکٹنگ کی جائے گی، جو کیمروں کے ذریعے ریکارڈ کی جائے گی۔
ڈی ایس پی ایڈمن کاشف ندیم کے مطابق شاہراہِ فیصل پر رفتار کی حد درج ذیل مقرر کی گئی ہے:
کاریں، جیپیں، اور ہلکی گاڑیاں: 60 کلومیٹر فی گھنٹہ
بھاری گاڑیاں (بسیں، ٹرک وغیرہ): 30 کلومیٹر فی گھنٹہ
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ شاہراہِ فیصل پر نصب کی جانے والی کیمرے کسی بھی گاڑی کو جو مقررہ رفتار سے زیادہ چلتی ہے، خودکار چالان جاری کریں گے۔ یہ چالان، خلاف ورزی کا ثبوت سمیت، گاڑی کے رجسٹرڈ پتے پر بھیج دیے جائیں گے۔
یہ پیش رفت ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے اور اس مصروف شاہراہ پر حادثات کی شرح کو کم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








