کراچی میں فراڈیے شہریوں کو جعلی ای چالان بھیجنے لگے، جانئے بچنے کا طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

جعلی ای چالان الرٹس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیشِ نظر کراچی ٹریفک پولیس نے عوام کے نام ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ ادائیگی لنک کو ایکسپٹ نہ کریں اور صرف انہی پیغامات پر بھروسا کریں جو محکمہ پولیسِ سندھ کے نام سے جاری کیے جاتے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق جعلی پیغامات سوشل میڈیا، واٹس ایپ اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے پھیلائے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اصل اور مستند ادائیگی کا واحد ذریعہ پی ایس آئی ڈی (PSID) سسٹم ہے اور جو بھی پیغام سندھ پولیس کے نام سے کسی نجی نمبر سے بھیجا جائے وہ جعلی سمجھا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ شہری تمام غیر مصدقہ ادائیگی طریقوں کو فوراً مسترد کر دیں، کسی نامعلوم یا مشکوک لنک پر ہرگز کلک نہ کریں اور گمراہ کن پیغامات کی فوری اطلاع دیں۔ سندھ پولیس کی جانب سے جاری کیے جانے والے تمام سرکاری پیغامات صرف “Sindh Police” کے نام سے جاری ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری کو سندھ پولیس کے نام سے کوئی پیغام کسی نجی یا ذاتی نمبر سے موصول ہو تو اسے لازمی طور پر جعلی تصور کیا جائے۔

Related Posts