سری لنکا نے پنڈی میں کھیلے جانے والی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، جس کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے جنتھ لیاناگے نمایاں رہے، جنہوں نے 54 رنز اسکور کیے۔ چندُو واس مینڈس نے 44، سدھیرا سماراکون نے 42، کامِل مشرا نے 27، پتھوم نسانکا نے 24، کوشل مینڈس نے 20، کپتان چرِتھ اسالنکا نے 6 اور دُشمَنتھا چمیرا نے صفر رنز بنائے۔ وانندو ہسارنگا اور پرمود مادوشن بالترتیب 37 اور 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی آج کے میچ میں بیماری کے باعث دستیاب نہیں، ان کی جگہ سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ محمد وسیم جونیئر کو پلئینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کا پہلا میچ 6 رنز سے جیتا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








