حکومتی نااہلی، ایک ہفتے میں مہنگائی کی چوتھی لہر، عوام پریشان

تازہ ترین

تازہ ترین

مہنگائی بڑھنے لگی، علامتی فوٹو

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 4.15 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ قلیل مدتی مہنگائی میں ہفتہ وار بنیاد پر 0.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں جاری کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اس ہفتے 15 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمت میں 20.33 فیصد، ٹماٹر میں 12.03 فیصد اور کیلے میں 2.32 فیصد اضافہ ہوا۔ آلو 1.08 فیصد مہنگے ہوئے اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 0.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی عرصے میں مسور کی دال، بیف، مٹن، ایل پی جی اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیاز کی قیمتوں میں 6.65 فیصد اور چنے کی دال میں 2.61 فیصد کمی ہوئی، جب کہ گڑ، آٹا، مونگ دال اور ماش دال کی قیمتیں بھی گزشتہ ہفتے کے دوران کم ہوئیں۔

گزشتہ ہفتے لگاتار پانچ ہفتوں سے جاری مہنگائی کی لہر رک گئی تھی اور ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Related Posts