سہیل آفریدی نے پہلے ہی کابینہ اجلاس میں سود کے خلاف اعلان جنگ کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعلیٰ کے پی کے، فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پہلے کابینہ اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا سے سود کے خاتمے کا اعلان کر دیا اور ہدایت جاری کی کہ مستقبل میں تمام سرمایہ کاری اسلامی اصولوں کے مطابق کی جائے۔

صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی مشیر مزمل اسلم سود کے خاتمے کیلئے پالیسی تیار کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سود اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے خلاف جنگ کے مترادف ہے۔ ہم سودی نظام کے مقابلے میں اسلامی سرمایہ کاری لارہے ہیں اور ان شاء اللہ صوبے کو سود کے ناسور سے پاک کریں گے۔

Related Posts