پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں آج 15 نومبر 2025 کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 39 ہزار 762 روپے میں خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے اور یہ نرخ سہہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد صرافہ ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 10 گرام سونا 2829 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 77 ہزار 25 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
مقامی بازار میں فی تولہ چاندی 5522 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 4734 روپے خریدی اور بیچی جا رہی ہے۔
بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 4174 ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ چاندی کی بین الاقوامی قیمت میں 1اعشاریہ 4 ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ 52اعشاریہ 60 ڈالر فی اونس پر مستحکم ہوئی۔
ماہرین بازار کے مطابق، عالمی سود کی شرح میں اتار چڑھاؤ، سرمایہ کاروں کے جذبات میں تبدیلی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں متوقع اقتصادی سرگرمیاں مقامی سونے اور چاندی کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کی اہم وجوہات ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








