بابر اعظم عظیم بلے باز سعید انور کے ہم پلہ ہوگئے، ریکارڈ برابر کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بابر اعظم، فائل فوٹو

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابراعظم نے ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا قومی ریکارڈ برابر کردیا۔

دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا کے خلاف سنچری اسکور کر کے بابراعظم نے سعید انور کے طویل عرصے سے قائم قومی ریکارڈ کے برابر کر دیا۔ سعید انور نے پاکستان کے لیے 244 اننگز میں 20 ون ڈے سنچریاں اسکور کی تھیں۔

بابراعظم نے اپنی 136ویں اننگز میں 20ویں ون ڈے سنچری مکمل کی، جس کے ساتھ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے تیز ترین کھلاڑی بن گئے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے یہ کارنامہ 108 اننگز میں انجام دیا تھا، جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی نے یہ ہدف 133 اننگز میں پورا کیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بابراعظم نے بین الاقوامی سطح پر دو سال، دو مہینے اور 15 دن کے وقفے کے بعد سنچری اسکور کی ہے۔

Related Posts