کے الیکٹرک کے 50 سے زائد فسیلیٹیشن کیمپ صارفین کے مسائل کے حل کیلئے فعال

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

کے الیٹرک نے اپنے صارفین تک رسائی اور کمیونٹی سے روابط بڑھانے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے عبداللہ شاہ نورانی بستی، کورنگی میں کسٹمر فسیلیٹیشن کیمپ اور کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

اس اقدام کا مقصد علاقہ مکینوں کی بلنگ سے متعلق شکایات، میٹر کے مسائل اور نئے کنکشن کی درخواستوں میں مدد فراہم کرنا تھا۔ کے الیکٹرک کی چیف ڈسٹری بیوشن اینڈ مارک کام آفیسر، سادیہ دادا نے کیمپ کا دورہ کیا، صارفین سے ملاقات کی اور جاری سہولتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے علاقے میں درپیش مسائل کے حل میں مصروف کے ای کی فیلڈ ٹیموں سے بھی گفتگو کی۔

کیمپ میں علاقے کے مکینوں نے بھرپور دلچسپی دکھائی، جہاں انہیں بل ادائیگی، اکاؤنٹ کی توثیق اور نئے کنکشن کی درخواستوں کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ ٹیموں نے محفوظ اندرونی وائرنگ اور غیرقانونی کنڈا سسٹم کے خطرات کے بارے میں بھی رہنمائی فراہم کی، ساتھ ہی بقیہ جات کی ادائیگی میں سہولت کے لیے آسان قسطوں کے آپشن بھی بتائے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سادیہ دادا نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ کے الیکٹرک کی خدمات کو صارفین کے دروازے تک پہنچایا جائے۔ یہ کیمپ صرف مسائل کے حل کے لیے نہیں بلکہ اعتماد سازی، کمیونٹیز کی بات سننے اور ایک محفوظ، قابلِ اعتماد بجلی کے نیٹ ورک کی طرف مل کر بڑھنے کے لیے ہے۔

Related Posts