بابر اعظم کی شاندار سنچری، پاکستان سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں بھی فتح یاب

تازہ ترین

تازہ ترین

بابر اعظم، فائل فوٹو

بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں بھی سری لنکا کو شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کا  289 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر 49 اوورز میں حاصل کرلیا۔

قبل ازیں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 288 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے جینتھ لیانیج 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، کمینڈو مینڈس نے 44، سدیرا سمارا وکرما نے 42، کامل مشرا نے 24، پاتھم نسانکا نے 24 رنز اسکور کیے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کوشال مینڈس 20، کپتان کیرتھ اسالنکا 6 جبکہ دشمانتھا چمیرا بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے، وانند ہاسارنگا نے 37 اور پرامود مدوشن نے 11 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے تین ، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب قومی ٹیم نے 289رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، یوں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 78 اور صائم ایوب نے 33 رنز بنائے، جبکہ بابر اعظم 102رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، محمد رضوان 51رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہو گئی۔

Related Posts