سوزوکی موٹرز نے اپنی نئی کمپیکٹ ایس یو وی Fronx کو پاکستان میں متعارف کروانے کی تیاری کرلی ہے اور اسے ملک کی پہلی XUV (Cross Utility Vehicle) قرار دیا ہے۔ XUV وہ گاڑی ہوتی ہے جس میں SUV جیسی گراؤنڈ کلیئرنس اور اسٹیائل کے ساتھ ایک کار جیسے آرام اور ڈرائیونگ کا مزہ بھی شامل ہو۔
گاڑیوں کے شوقین لوگوں کا کہنا ہے کہ Kia Stonic اور MG ZS پہلے ہی اس کیٹیگری سے ملتی جلتی گاڑیاں ہیں مگر سوزوکی اس ماڈل کے ذریعے اپنی الگ جگہ بنانے کی کوشش میں ہے۔
سوزوکی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس میں کہا گیا کہ پاکستان کی پہلی XUV — Suzuki Fronx۔ ڈرائیونگ کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔
ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے گاڑی کے جدید اور اسپورٹی ڈیزائن کو خوب سراہا جبکہ کچھ لوگوں نے سوال اٹھایا کہ کیا سوزوکی کو اس وقت نئی گاڑی لانے کے بجائے کلٹس جیسے موجودہ ماڈلز کو بہتر نہیں بنانا چاہیے تھا؟
اہم خصوصیات اور فیچرز
انجن و پاور
1.5 لیٹر انجن
103 ہارس پاور
138 Nm ٹارک
4 اسپیڈ آٹو ٹرانسمیشن
اسپیس اور ڈیزائن
37 لیٹر فیول ٹینک
605 لیٹر بڑا لگیج اسپیس (ریئر سیٹس فولڈ کرنے پر)
16 انچ الائے وہیلز
9 انچ ٹچ اسکرین (Android Auto + Apple CarPlay)
سیفٹی فیچرز
6 ایئر بیگز
وہیکل اسٹیبلٹی اسسٹ
360 ڈگری کیمرہ
پارکنگ سینسرز
ہِل ہولڈ کنٹرول
کروز کنٹرول
کمفرٹ و کنوینینس
ڈیجیٹل کلائمٹ کنٹرول
ریئر اے سی وینٹس
وائرلیس چارجر
اسٹیئرنگ کنٹرولز
کی لیس انٹری + اسٹارٹ بٹن
ریئر یو ایس بی پورٹس
پاکستانی مارکیٹ میں کیا چانس ہے؟
Fronx سوزوکی کی مقامی مارکیٹ میں اب تک کی بڑی اور مہنگی ترین گاڑی ہوگی۔ اس سے پہلے سوزوکی کی درآمد شدہ Vitara قیمت اور اسپیئر پارٹس کی وجہ سے ناکام رہی تھی، اس لیے اس بار کمپنی گاڑی کو لوکل اسمبلی کے ساتھ پیش کر رہی ہے تاکہ قیمت مناسب رہے اور پارٹس بھی آسانی سے ملیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سوزوکی اس گاڑی کی قیمت 6 ملین روپے سے کم رکھتی ہے تو یہ خریداروں کو اچھی طرح اپنی طرف کھینچ سکتی ہے۔
سائز اور ڈائمینشنز
لمبائی: 3995mm
چوڑائی: 1765mm
اونچائی: 1550mm
وہیل بیس: 2520mm
یہ سائز گاڑی کو کمپیکٹ رکھتے ہوئے مناسب اندرونی اسپیس کا توازن برقرار رکھتے ہیں۔ اپنے جدید ڈیزائن، فیچرز اور لوکل اسمبلی کی بدولت سوزوکی فرونکس مارکیٹ میں Honda HR-V، Kia Stonic، Toyota Corolla Cross جیسے ماڈلز کے سامنے مضبوط مقابلہ دیتی نظر آ سکتی ہے۔ اگر قیمت مناسب رکھی گئی تو یہ سوزوکی کے لیے بڑا گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








