ڈائنوسار فاسلز کی دنیا میں ریکارڈ! 90 ملین سال پرانی ہڈی 262 کروڑ روپے میں فروخت

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

دنیا کے مشہور نیلام گھر سوتھبیز نے ایک نایاب ڈائنوسار، سیراٹوسار کی ہڈی کو تقریباً 262 کروڑ روپے میں فروخت کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

یہ ڈائنوسار تقریباً 90 ملین سال پہلے امریکی مغرب کی قدیم دلدلوں میں رہتا تھا اور ایک خطرناک شکاری کے طور پر جانا جاتا تھا۔ سیراٹوسار کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کی پتلی ناک پر ہارن اور خنجر جیسے نوکیلے دانت ہیں جو اسے سائنسی اور تاریخی لحاظ سے بہت قیمتی بناتے ہیں۔

Image

نیلامی میں خریدار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا لیکن یہ فروخت ڈائنوسار فاسلز کی دنیا میں ایک نیا معیار قائم کر گئی ہے اور سائنسدانوں اور فاسلز جمع کرنے والوں کی دلچسپی کا سبب بنی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ایسی نایاب دریافتیں پرانے زمانے کی زندگی کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں لیکن اس پر بحث بھی جاری ہے کہ کیا یہ فاسلز نجی جمع کرنے والوں کے لیے ہونے چاہیے یا عوام کے لیے محفوظ رکھے جائیں۔

Related Posts