سدا جوان رہنا چاہتے ہیں؟ جانیں 10 آسان مشورے جو آپ کی زندگی 10 سال بڑھا سکتے ہیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

امریکی کے معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر ایوان لیوین 10 آسان اور عملی مشورے دیئے ہیں جس پر عمل کرکے انسان اپنی زندگی میں 10 سال کا اضافہ کر سکتا ہے۔ڈاکٹر لیوین کے مطابق یہ چھوٹے اقدام مجموعی صحت، خوشحالی اور لمبی زندگی کے لیے بہت اہم ہیں۔ ان کا زور نقصان دہ عادتیں چھوڑنے، ورزش، خوراک کی دیکھ بھال اور ذہنی تناؤ کم کرنے پر ہے۔

ڈاکٹر ایوان لیوین کے 10 اہم مشورے؛

سگریٹ نوشی ترک کریں اور ایسے لوگوں کے قریب نہ جائیں جو سگریٹ پیتے ہوں۔

الکوحل سے پرہیز کریں یا ہفتے میں چند کپ سے زیادہ نہ پئیں، یہ دل اور جگر کے لیے خطرناک ہے۔

فاسٹ فوڈ سے بچیں، زیادہ کیلوریز اور زہریلے اجزاء سے بچنا ضروری ہے۔

تمام نشہ آور اشیاء کم یا ختم کریں، اس میں ماریجوانا اور کچھ دوائیں شامل ہیں۔

ورزش کریں، روزانہ کم از کم 7,000 قدم چلیں، چہل قدمی بھی کافی ہے۔

بلڈ پریشر باقاعدگی سے چیک کریں اور 120/80 یا اس سے کم رکھیں۔

کولیسٹرول کی نگرانی کریں، ضرورت ہو تو خوراک، ورزش یا دوا کے ذریعے کنٹرول کریں۔

سوڈا اور مٹھے مشروبات سے بچیں، یہ وزن اور دیگر مسائل بڑھاتے ہیں۔

تناؤ اور منفی لوگوں سے دور رہیں، دوستوں اور مثبت ماحول کی اہمیت زیادہ ہے۔

اچھی نیند لیں، صحت مند سونے کی عادت جسم کی مرمت اور توانائی کے لیے ضروری ہے۔

ڈاکٹر لیوین کا کہنا ہے کہ یہ چھوٹے اور آسان اقدامات روزمرہ زندگی میں اپنانے سے لمبی، صحت مند اور خوشگوار زندگی ممکن ہے۔

Related Posts