تیسرے میچ میں بھی شکست، پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی بیٹر بیٹنگ کے دوران، فائل فوٹو

پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی سری لنکا کو شکست دے کر وائٹ واش کردیا، پاکستان نے میچ بہ آسانی چھ وکٹ سے جیت لیا۔

راوالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم 46 اوورز میں 211 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

سدیرا سمارا وکرما نے48، کوشال مینڈس نے 34، کامل مشارا نے 29 اور پوون رتنائیکے نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کے محمد وسیم جونیئر نے 3، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیریز کے آخری میچ میں 4 تبدیلیاں کیں، فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللّٰہ پلیئنگ الیون میں شامل کیے گئے۔

Related Posts