سردی میں جلد خشک ہوگی نہ ہونٹ اور ایڑیاں پھٹیں گی! کوکونٹ آئل کا سستا اور آسان ٹوٹکا

تازہ ترین

تازہ ترین

Winter Skin Care Remedy Using Coconut Oil and Camphor
ONLINE

سردیوں کے موسم میں اکثر افراد کو جلد کی خشکی، کھنچاؤ، خارش اور پھٹنے جیسی تکالیف کا سامنا ہوتا ہے، معروف ہربلسٹ ڈاکٹر ابراہیم کے مطابق یہ تمام مسائل موسم کی سختی اور جسم سے نمی کے کم ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں جنہیں ایک سادہ، دیسی اور انتہائی مؤثر گھریلو نسخے سے بآسانی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

یہ نسخہ نہ صرف جلد کو نم رکھتا ہے بلکہ جسم کے مختلف حصوں کے لیے بھی یکساں فائدہ مند ہے۔ ڈاکٹر ابراہیم نے زور دیا کہ یہ طریقہ مکمل طور پر قدرتی، بے ضرر اور سستا ہے، جس میں کوئی کیمیکل شامل نہیں ہوتا اور عام گھروں میں بآسانی تیار کیا جاسکتا ہے۔

یہ گھریلو تیل ناریل کے تیل اور کافور پر مشتمل ہے، جو صدیوں سے استعمال ہونے والے اجزا ہیں۔ ان دونوں میں نمی بحال کرنے، جراثیم دور کرنے، کیڑے مکوڑوں کو بھگانے اور جلد کے انفیکشن میں کمی لانے کی خاصیت پائی جاتی ہے۔

ڈاکٹر ابراہیم کے مطابق سردیوں میں جلد کی حفاظت کے لیے اس نسخے کا باقاعدہ استعمال نہایت مفید ہے، اور یہ نہ صرف ہاتھ، پیر، چہرے اور گردن بلکہ پورے جسم پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اجزا مقدار
ناریل کا تیل ایک پاؤ
کافور دس گرام

ترکیب اور استعمال کا طریقہ
ناریل کے تیل کو ہلکی آنچ پر گرم کریں اور اس میں کافور شامل کرکے اتنا گرم کریں کہ دونوں اجزا اچھی طرح یکجان ہوجائیں۔ آمیزہ تیار ہونے کے بعد اسے ٹھنڈا کرکے صاف بوتل یا شیشی میں محفوظ کرلیں۔ اس تیل کو دن میں دو مرتبہ استعمال کریں:

1۔ صبح وضو کے بعد
2۔ رات سونے سے پہلے

جلد پر لگاتے وقت خاص طور پر ان حصوں پر توجہ دیں جو سردی میں زیادہ متاثر ہوتے ہیں جیسے چہرہ، گردن، بازو اور ٹانگیں۔ باقاعدگی سے استعمال کرنے سے جلد نرم و ملائم رہتی ہے اور سردیوں کے اثرات نمایاں طور پر کم ہوجاتے ہیں۔

ڈاکٹر ابراہیم کے مطابق یہ تیل صرف خشکی کے لیے نہیں بلکہ مزید کئی مسائل کا حل بھی ہے۔ سر کی مالش کرنے سے یہ جوؤں کو ختم کرتا ہے، دانت برش کرنے سے بدبو اور منہ کے انفیکشن کم کرتا ہے جبکہ اگر اس تیل میں بھگوئی ہوئی روئی کی بتی کو پانچ منٹ بند کمرے میں جلایا جائے تو مچھروں سے نجات ملتی ہے۔

یہ نسخہ پرانا لیکن آزمودہ ہے اور جدید دور میں بھی یکساں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ اس کی خوبی یہ ہے کہ ایک ہی تیاری سے کئی مسائل حل ہوجاتے ہیں اور سردیوں کا موسم آسانی سے گزر جاتا ہے۔

 

Related Posts