پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی شرکت، 3ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے شروع ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

3 ملکی سیریز
(فوٹو: این ڈی ٹی وی)

پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے پر مشتمل 3 ملکی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ 17نومبر کی بجائے سیریز 18نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ آپریشنل وجوہات کے باعث کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ نے3 ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کی اور تمام میچز راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل پی سی بی نے یہ میچز راولپنڈی کے ساتھ ساتھ لاہور میں بھی کرانے کا اعلان کیا تھا۔

پی سی بی کے نئے اعلان کے مطابق تمام میچز راولپنڈی میں ہی ہوں گے۔ سری لنکن ٹیم کے علاوہ زمبابوے کی ٹیم بھی سہ ملکی سیریز کھیلنے کیلئے تیار ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم میچز کیلئے بھرپور پریکٹس کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان نے 3 میچز کی ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو 3صفر سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم 45.2اوورز میں 211رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ جواباً پاکستان نے 44.4اوورز میں 4وکٹس کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔

Related Posts