ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال نہ کریں، مریم نواز کی اپیل

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز
(فوٹو: فیس بک/مریم نواز)

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹریفک حادثات کی روک تھام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال نہ کریں، ہر سال ہزاروں خاندان اپنے پیاروں سے محروم ہوجاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی یاد کے عالمی دن پر جاری پیغام میں کہا کہ ہر سال ٹریفک حادثات میں ہزاروں خاندانوں سے پیارے جدا ہوجاتے ہیں،یہ ہر دل کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔

پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سڑکوں پر گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط کریں،ٹریفک قوانین کی پابندی کریں،اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو اوّلین ترجیح دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون ہرگز استعمال نہ کریں،رفتار کی حد کا خیال رکھیں۔ پیدل چلنے والوں کو راستہ دیں اور ہمیشہ سڑک پر احتیاط سے گاڑی چلائیں۔

پنجاب حکومت روڈز کو محفوظ بنانے کے لیے جامع اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔  وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف مزید سخت جرمانے اور پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ حادثات سے بچاؤ کیلئے گاڑیوں کی فٹنس کے باقاعدہ ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں تاکہ حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔ مختلف اضلاع میں سیف سٹی اور جدید ٹریفک نظم و نسق کے اقدامات عوام کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں۔اگر سب سڑک پر ذمہ داری سے چلیں تو حادثات کم ہوں گے اور شہریوں کی جانیں محفوظ رہیں گی۔

Related Posts