عازمین واجبات جمع کرائیں ورنہ حج سے محروم، جانئے نئی ڈیڈلائن

تازہ ترین

تازہ ترین

عازمین حج، فائل فوٹو

وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم 2026 کے درخواست گزاروں کے لیے حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط جمع کرانے کی مدت میں تین روز کی توسیع کر دی ہے۔

وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری وضاحت کے مطابق توسیع کے فیصلے کے بعد اب عازمین حج 19 نومبر تک اپنی ادائیگیاں مکمل کر سکتے ہیں۔

وزارت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ عازمین حج کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ 19 نومبر کے بعد واجبات جمع نہ کرانے والے درخواست گزاروں کی حج درخواستیں منسوخ کر دی جائیں گی، لہٰذا یہ آخری موقع ہے کہ عازمین اپنی ادائیگیاں مکمل کریں۔

Related Posts