خوارج خود کافر اور مرتد، ہم ان کی وجہ سے تباہ و برباد ہوگئے۔احسان اللہ

تازہ ترین

تازہ ترین

دہشت گرد احسان اللہ
(فوٹو: پی ٹی وی)

دہشت گرد احسان اللہ نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج خود کافر اور مرتد ہیں، پاک فوج حقیقی مسلمان ہے جبکہ ہم خوارج کی وجہ سے تباہ و برباد ہوگئے۔

ایک رپورٹ کے مطابق دہشت گرد احسان اللہ نے فتنہ الخوارج سے متعلق بیان میں کہا کہ میرا نام احسان اللّٰہ ولد عبدالجنان قوم محسود ہے، فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر فوج کے خلاف اکساتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گرد احسان اللّٰہ نے کہا کہ دہشت گرد کمانڈر زبدری، مشتاق، گرنیڈ اور اسلام الدین کے لیے 3 سال سہولت کاری کی، ہم نے تتور میں پولیس سٹیشن اور بکتربند گاڑی پر حملے سمیت کئی کارروائیاں کی ہیں۔

دہشت گرد  نے کہا کہ فتنہ الخوارج نوجوانوں کی ذہن سازی کرکے نوجوانوں کو فوج کے خلاف دہشت گردی میں استعمال کرتے ہیں، خارجی کمانڈر ذاتی مفادات کے لیے نوجوانوں کو بدکاری کی طرف بھی دھکیل دیتے ہیں۔

احسان اللہ  نے کہا کہ خوارجی کمانڈر ہمارے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے، حقیقت میں خوارج خود کافر اور مرتد ہیں، جب میں نے انہیں دیکھا تو پتہ چلا پاکستانی فوج تو حقیقی مسلمان ہے۔میں نے فوجی جوانوں کو 5وقت کی نماز پڑھتے ہوئے دیکھا۔

انہوں  نے کہا کہ میں نے نماز اور کلمے سیکھے جو پہلے نہیں آتے تھے، نوجوانوں سے اپیل ہے دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دیں۔دہشتگرد احسان اللّٰہ نے کہا کہ ہم ان خوارج کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔

Related Posts