سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جتنا سیاسی شعور کشمیر میں ہے، اتنا کہیں نہیں جبکہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کا معیار سب کے سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مظفر آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت سے جنگ کے بعد پاکستان کا اسٹینڈرڈ سب کے سامنے ہے اور مودی دنیا سے منہ چھپا رہا ہے۔جب عوامی نمائندہ عوام کی نمائندگی نہ کرسکے تو جدوجہد عوام کو کرنی پڑتی ہے۔
خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر کے عوام جب احتجاج کر رہے تھے تو موجودہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اسے دیکھ رہے تھے۔ اب مظفر آباد میں عوام کا نمائندہ فیصل راٹھور ہے، اس نے عوام سے جو وعدے کیے وہ میرے پاس عوامی امانت ہیں۔
سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر پر حکومت نہیں کرے گی۔ پی پی پی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر عمران خان کو اقتدار دیا گیا۔ میں خود الیکشن میں آپ کے پاس آیا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان نے مایوس نہیں کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت سے جنگ کے بعد پاکستان کا معیار سب کے سامنے ہے، مودی حکومت دنیا سے منہ چھپارہی ہے۔ امریکا اور دیگر ممالک انہیں یاد دلائیں گے کہ گرنے والے جہاز 7تھے۔ بھارت دنیا کے ہر فورم سے بھاگ رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








