سابق کپتان اظہر علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اظہر علی نے اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر پی سی بی کو ارسال کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے یہ قدم اس وقت اٹھایا جب پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیموں کی ذمہ داریاں سرفراز احمد کے سپرد کی گئیں۔
یاد رہے کہ اظہر علی نہ صرف قومی سلیکشن کمیٹی کا مستقل حصہ تھے بلکہ یوتھ ڈیولپمنٹ کے شعبے کی نگرانی بھی ان کے پاس تھی۔
ان کے اچانک مستعفی ہونے سے پی سی بی کی ڈومیسٹک اور جونیئر کرکٹ پالیسی میں اہم تبدیلیوں کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








