ٹرائی نیشن سیریز، پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

زمبابوے
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان نے ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کے افتتاحی میچ میں ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔ ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز آج راولپنڈی میں شروع ہو رہی ہے، جس کا افتتاحی میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آج کھیلا جارہا ہے۔

اس سے قبل ٹرائی نیشن سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے کپتان موجود تھے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سیریز میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کی کوشش کرے گی، جبکہ اسکواڈ میں ایسے آل راؤنڈرز شامل ہیں جو بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

دوسری جانب زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش فائنل تک رسائی حاصل کرنا ہے، جبکہ سری لنکا کے نئے کپتان دسُون شناکا نے کہا کہ ٹیم ہر طرح کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس سے قبل سری لنکا کے دو کھلاڑیوں نے بیماری کے باعث سہ ملکی سیریز میں شرکت کیے بغیر ہی وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا ۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا اور فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو کی روانگی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

Related Posts