پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والی ایک جھوٹی خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔ وائرل پیغام میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پنجاب پولیس غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اطلاع دینے والوں کو دس ہزار روپے نقد انعام دے رہی ہے۔
پنجاب پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ نے واضح کیا ہے کہ یہ خبر سراسر جھوٹ پر مبنی ہے اور پولیس کی طرف سے کوئی ایسی انعامی سکیم کبھی شروع نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی ایسا اعلان جاری ہوا۔
غیرقانونی مقیم افغان باشندوں بارے اطلاع دینے پر کیش انعام دینے کا معاملہ،
پنجاب پولیس کی جانب سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں بارے اطلاع دینے والوں کو 10 ہزار روپے کیش دینے کی انعامی سکیم کی سوشل میڈیا پر وائرل خبروں میں قطعی کوئی صداقت نہیں، پنجاب پولیس کی طرف سے ایسا کوئی… pic.twitter.com/RflsK3EQ0U— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) November 18, 2025
پولیس ترجمان نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ ایسی من گھڑت افواہوں پر کان نہ دھریں اور نہ ہی انہیں آگے پھیلائیں۔ جو لوگ جان بوجھ کر ایسی جھوٹی باتیں پھیلائیں گے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے صرف سرکاری نمبر 15 یا شکایات کے لیے 1787 پر رابطہ کریں اور سوشل میڈیا کی ان بے بنیاد باتوں پر یقین نہ کریں۔
غیر قانونی افغانی پکڑوائیں اور فوری کیش پائیں! حکومت نے عوام کیلئے کتنا انعام رکھ دیا؟
یہ واقعہ ایک بار پھر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حساس قومی مسائل پر جھوٹی خبریں کتنی تیزی سے پھیلتی ہیں اور معاشرے میں بے چینی پیدا کرتی ہیں۔ پنجاب پولیس نے تمام شہریوں سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے اور صرف سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ خبریں شیئر کرنے کی اپیل کی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








