بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع رام نگر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 39 سالہ خاتون نے مالی ضرورت پڑنے پر اپنے قریبی جاننے والے نوجوان سے 5 ہزار روپے قرض کی تقاضہ کیا جس پر لڑکے نے اسے ضلع رام نگر کے علاقے کشتگی میں بلایا۔
خاتون بلائے گئے مقام پر پہنچی تو نوجوان اسے موٹر سائیکل پر بٹھا کر ایک سنسان جگہ پر لے گیا جہاں اس کے تین اور ساتھی پہلے سے موجود تھے۔ اس دوران ملزمان نے خاتون کو نشہ آور جوس پلایا جس سے خاتون کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ بے ہوش ہوگئی۔اس کے بعد چاروں ملزمان نے اجتماعی جنسی زیادتی کی اور وہاں سے فرار ہوگئے
خاتون نے ہوش میں آنے کے بعد مقامی افراد کی مدد سے پولیس کو اطلاع دی جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔
پولیس نے خاتون کی شکایت چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف گینگ ریپ سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے یہ سب کچھ پہلے سے منصوبہ بندی کرکے کیا تھا تاہم مگر مزید تحقیقات جاری ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








