بولی وڈ اسٹار پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر سیاستدان راگھو چڈھا نے اپنے نومولود بیٹے کی پہلی تصاویر شیئر کی ہیں اور اس کی پیدائش کے ایک ماہ مکمل ہونے کا جشن منایا ہے۔
پرینیتی اور راگھو نے 2023 میں شادی کی تھی اور ان کے بیٹے کی پیدائش 19 اکتوبر 2025 کو ہوئی۔
اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مشترکہ اپ ڈیٹ میں پرینیتی اور راگھو نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام “نیر” رکھا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ انہوں نے ایک شاعرانہ سانسکرت طرز کا نوٹ بھی شیئر کیا:
“جلاسیا روپم، پرماسیا سواروپ، تتر ایوا نیر۔”
انہوں نے مزید لکھا کہ ہمارے دل زندگی کے ایک ابدی قطرے میں سکون پا گئے۔ ہم نے اسے ‘نیر’ رکھا، خالص، لا محدود۔
اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے جوڑے نے دو کلوز امیجز بھی شیئر کیے۔ ایک تصویر میں پرینیتی اور راگھو اپنے بیٹے کے چھوٹے قدموں کو نرمی سے چومتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں وہ اس کے قدم اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے ہیں۔
یہ تصاویر نیر کی آمد کے بعد فیملی کی پہلی آفیشل تصاویر ہیں۔
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے 24 ستمبر 2023 کو اُدے پور، راجستھان کے دی لیلا پیلس میں شادی کی تھی اور 19 اکتوبر 2025 کو اپنے بیٹے نیر کو خوش آمدید کہا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








