ارشد ندیم نے سعودی عرب کے دار الحکومت الریاض میں جاری اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان کیلئے ایک اور گولڈ میڈل جبکہ یاسر سلطان نے سلور میڈل جیت لیا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان شامل تھے۔
ارشد ندیم کی پہلی تھرو75.44 میٹر ، دوسری تھرو83.05 میٹر ، تیسری تھرو 82.48 میٹر جبکہ چوتھی باری میں 77.06 میٹر کی تھرو کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








