بروقت سرمایہ کاری کا فائدہ! اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی، 700 پوائنٹس اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مثبت مارکیٹ رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ دوپہر 12 بجے کے قریب 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ صبح مارکیٹ کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1300 پوائنٹس تیزی دیکھنے میں آرہی تھی۔

مارکیٹ میں خریداری زیادہ تر آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، پاور جنریشن اور ریفائنری کے شعبوں میں دیکھی گئی۔

حبکو، اے آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، ایف ایف سی، ایم ای بی ایل، یو بی ایل اور این بی پی بھی مثبت زون میں رہے۔

ایل ایس ایم شعبے میں بھی بحالی کے آثار نظر آئے کیونکہ مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں پیداوار میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.08 فیصد اضافہ ہوا۔

کارپوریٹ سیکٹر میں غنی کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ نے میری انرجیز لمیٹڈ کے ساتھ 14 ارب روپے کا اہم اجوائنٹ وینچر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جسے پاکستان کے توانائی اور کیمیکل شعبے میں اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

Related Posts