میرا بیٹا حسینی ہے یزیدی نہیں؛ متنازعہ ٹک ٹاکر رجب بٹ کی والدہ کا مذہبی ٹچ دیکر بیٹے کے نشے کا دفاع

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

متنازعہ ٹک ٹاکر رجب بٹ کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا حسینی ہے یزیدی نہیں، وہ شراب نہیں پیتا صرف کھانسی کی دوا پینے کی وجہ سے نشے میں تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک آڈیو کلپ میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کی کی گفتگو وائرل ہوئی جس میں وہ واضح طور پر شراب کے اثر کا شکار محسوس ہورہے ہیں۔

رجب بٹ کی والدہ نے اپنے بیٹے کا دفاع کرتے ہوئے وضاحت پیش کی کہ ان کا بیٹا نشے میں نہیں تھا بلکہ دوا کے اثر میں تھا۔انہوں نے بتایا کہ سردیوں میں رجب سائنس اور گلے کی تکالیف سے دوچار رہتا ہے اور ایسی دوائیں لیتا ہے جن سے غنودگی آتی ہے۔

چند روز قبل رجب بٹ کی ایک چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ دوستوں کے ساتھ غیر مناسب زبان استعمال کرتے سنے گئے۔ اس کے بعد صارفین نے ان پر نشے میں ہونے کے الزامات عائد کیے۔

متنازعہ ٹک ٹاکر کی والدہ نے بتایا کہ جب وہ خود رجب کے ساتھ ہوتی ہیں تو قدرتی علاج جیسے گرم پانی اور ہربل چائے استعمال کرتی ہیں لیکن وہ اس وقت بیرونِ ملک ہے اس لیے دواؤں پر انحصار کرنا پڑا۔

انہوں نے مذہبی اور ثقافتی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رجب حسینی ہے، یزیدی نہیں اور شراب ہمارے کلچر اور مذہب میں حرام ہے۔ والدہ نے یہ بھی واضح کیا کہ رجب جس ملک میں ہیں وہاں شراب پینا عام ہے اور لوگ اسی بنیاد پر قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

Related Posts