خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 23 دہشتگردوں کو ہلاک جوکہ بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے گروہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔
واقعے کی تفصیلات کے مطابق فوج کے ترجمان نے بتایا کہ 19 نومبر کو خفیہ معلومات ملنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کرم کے ایک علاقے میں دو الگ الگ آپریشن شروع کیے۔ پہلے آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو گھیرا گیا اور فائرنگ کے سخت مقابلے کے بعد 12 دہشتگرد مارے گئے۔ اسی دوران معلوم ہوا کہ علاقے میں دوسرا دہشتگرد گروہ بھی موجود ہے جس کے خلاف دوسرا آپریشن کیا گیا اور مزید 11 دہشتگردوں کو ختم کر دیا گیا۔
فورسز نے دہشتگردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور دیگر سازوسامان بھی برآمد کیا ہے۔ اب علاقے میں صفائی کا آپریشن جاری ہے تاکہ کوئی بھی چھپا ہوا دہشتگرد باقی نہ رہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد بھارت کی مدد سے پاکستان میں بدامنی پھیلا رہے تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ کارروائی عزمِ استحکام کے ویژن کے تحت ہوئی جو نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظوری پزیر ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے عہد کیا ہے کہ وہ غیر ملکی مدد یافتہ دہشتگردی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے بھرپور کوشش جاری رکھیں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








