بدعنوانی کے اسکینڈل کے باعث نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این سی ای آئی اے میں برے پیمانے پر تعیناتیاں اور تبادلوں کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق محمد نواز ایڈیشنل ڈائریکٹر کراچی جبکہ احسان اللہ چوہان ایڈیشنل ڈائریکٹر اسلام آباد زون مقرر کردئیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق حسام بن اقبال لاہور زون میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جبکہ شمس الدین ملتان زون میں ایڈیشنل ڈائریکٹر تعینات ہوگئے۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ تعیناتیاں ادارے کی کارکردگی اور سائبر کرائم کے مؤثر تدارک کیلئے کی گئیں۔
اس سے قبل این سی سی آئی اے کے گرفتار افسران اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے تھے۔ ڈی جی این سی سی آئی اے خرم علی نے حراست میں لیے گئے افسران کے استعفے وزارتِ داخلہ کو روانہ کردئیے، جو جلد منظور ہونے کی توقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








