برازیل، کوپ 30کانفرنس کے پویلین میں آگ لگ گئی، آج کی تقریبات منسوخ

تازہ ترین

تازہ ترین

کوپ 30
(فوٹو: دی گارڈین)

برازیل میں کوپ 30 عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے پویلین میں آگ لگ گئی، جس کے باعث کوپ 30 سے متعلق آج ہونے والی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کوپ 30 کی تقریبات آج پویلین میں لگنے والی آگ کے باعث منسوخ ہوئیں۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔

آگ لگنے کے باعث کوپ 30 کانفرنس کے دوران آگ لگنے کے باعث افراتفری پھیل گئی، آتشزدگی سے حفاظت کیلئے ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے ہزاروں مندوبین کو بحفاظت نکال لیا گیا اور آتشزدگی سے متاثرہ عمارت خالی کرالی گئی۔ برازیلی وزیر سیاحت کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام کوپ 30 ماحولیاتی سربراہی اجلاس کے دوران درجنوں مقامی مظاہرین نے منگل کے روز اجلاس کے مقام پر زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے جنگلات کے تحفظ، زمینوں کے حقوق اور کارپوریٹ سرگرمیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برازیل کے ایمیزون شہر بیلیم میں جاری اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی سربراہی اجلاس کوپ 30 کے باہر منگل کو درجنوں انڈیجینس مظاہرین نے گزشتہ ہفتے  زبردستی احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں یو این کمپاؤنڈ میں داخل ہونے دیا جائے جہاں دنیا بھر سے آئے ہزاروں مندوبین اجلاس میں شریک تھے۔ کئی مظاہرین نے ایسے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر ”ہماری زمین برائے فروخت نہیں“ اور ”زمینوں کے حقوق دو“ جیسے نعرے بھی درج کیے گئے تھے۔

Related Posts