اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے زرِ مبادلہ ذخائر میں 1کروڑ 40لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ زرِ مبادلہ ذخائر کی نئی سطح 19ارب 73کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی۔
ایک رپورٹ کے مطابق ملک کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا جو 14ارب 55کروڑ 15لاکھ ڈالرز ہوگئے ہیں، تاہم کمرشل بینکس کے زرِ مبادلہ ذخائر میں کمی ہوئی جو 1کروڑ 28لاکھ ڈالرز کی کمی کے بعد 5ارب 18کروڑ 70لاکھ ڈالرز رہ گئے۔
گزشتہ ماہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ اسٹیٹ بینک پاکستان کے پاس موجود ذخائر 17 اکتوبر 2025 تک 14 ملین ڈالر بڑھ کر 14.45 ارب ڈالر ہو گئے تھے۔
مرکزی بینک کی جانب سے 23اکتوبر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر 19.85 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس کل 5.40 ارب ڈالر کا خالص زرِ مبادلہ موجود تھا۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کو اکتوبر سے دسمبر کے درمیان بیرون ملک تقریباً 4.864 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں جن میں سعودی عرب سے لیا گیا 3 ارب ڈالر کا قرضہ بھی شامل ہے جس کی ادائیگی دسمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








