فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 11 افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

11 killed in chemical factory boiler explosion in Faisalabad
ONLINE

فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں قائم ایک کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔

دھماکے کے فوراً بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی اور فیکٹری کے ساتھ ساتھ قریبی گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی آپریشن میں چار لاشیں نکال لی گئیں جبکہ نو زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں ایک قریبی گھر کی چھت بھی منہدم ہوئی جس کے نیچے دب کر میاں بیوی اور ان کے دو بچے جاں بحق ہوئے۔

کل ہلاکتوں میں چھ بچے، دو خواتین، دو بزرگ افراد اور فیکٹری کا ایک ملازم شامل ہے۔ امدادی ٹیمیں ملبہ ہٹا رہی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید لوگ ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں گیس سلنڈر دھماکے سے بھی ایک عمارت گر گئی تھی جس میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ زخمیوں کو بروقت نکال کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا۔

Related Posts