الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری کو طلب کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

طلال چوہدری
(فوٹو: آن لائن)

الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو 24نومبر کو طلب کرلیا جبکہ وفاقی ویزر اویس لغاری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان کو نوٹسز جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا ماننا ہے کہ طلال چوہدری این اے 96فیصل آباد میں ضمنی الیکشن کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرکے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے این اے 185ڈیرہ غازی خان میں وزرا کی موجودگی کا بھی نوٹس لے لیا۔

صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب نے وزراکی موجودگی سے متعلق رپورٹ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سے طلب کر لی۔ کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اویس لغاری اور حذیفہ رحمان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے دونوں افراد سے 21نومبر کو وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اس حوالے سے ڈی آر او کا کہنا ہے کہ حلقے میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد جاری ہے جبکہ انتخابی سرگرمیوں کی کلوز  مانیٹرنگ مختلف ذرائع سے جاری ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ کسی وزیر یا مشیر کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن لیں گے۔

Related Posts