سونے کی قیمتیں جمود کا شکار! جانیں آج 21 نومبر 2025 کو ایک تولہ سونے کے ریٹس کیا ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی فی تولہ قیمت
(فوٹو: آن لائن)

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت آج جمعہ کے روز 4لاکھ 26 ہزار سے زائد پر برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے آج سونے کے تازہ ترین نرخ جاری کردئیے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 26 ہزار 562روپے پر برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونا 3لاکھ 65 ہزار 708 روپے میں فروخت ہورہا ہے جس کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں دیکھی گئی۔

سونے کے نرخ
(فوٹو: آن لائن)

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت مستحکم ہے جہاں ایک اونس سونے کی قیمت 4ہزار42ڈالرز پر برقرار ہے، جبکہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 5000روپے کی کمی کی گئی تھی۔

آج سے 2 روز قبل پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ 19 نومبر 2025 کو ایک تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 19 نومبر کو فی تولہ 24 قیراط سونے کی قدر میں 7 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے جبکہ 10 گرام سونا بھی 6 ہزار 773 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 69 ہزار 994 روپے تک جا پہنچا۔

Related Posts